مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی شہر سان فرانسسکو میں ایپک ممالک کے سربراہان مملکت کے مشترکہ اجلاس کے دوران فلسطین کے ہزاروں حامی شہر کی سڑکوں پر جمع ہوئے اور غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین ایپک ممالک سے صہیونی حکومت کی طرف سے ہونے والی نسل کشی روکنے اور غزہ کو آزاد کرنے کی نعرے بازی کررہے تھے۔
یاد رہے کہ ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن کے 21 ممبران کے مختلف وفود اور سربراہان مملکت 11 اور 17 نومبر تک تنظیم کے 30ویں سربراہی اجلاس کے سلسلے میں سان فرانسسکو میں ملاقات کریں گے۔
11 سے 14 نومبر تک ممالک کے اقتصادی ماہرین اور 15 سے 17 نومبر تک رکن ممالک کے سربراہان اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔
آپ کا تبصرہ